اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس پی صدر زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ رمنا پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرکردہ محمد انیس نامی کارندہ گرفتار، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ تین موٹرسائیکلز و دیگر سامان برآمد، ملزم موٹرسائیکلز چوری کرکے پرزوں کی شکل میں فروخت کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش دوران ملزم نے ضلع بھر میں چوری کی معتدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ،کارروائی ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رمنا اختر زمان معہ ٹیم نے کی۔ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
رمنا پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کاسرغنہ گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
