ہومتازہ ترینبھارت ، کورونا سے مزید 2 ہزار 677 افراد دم توڑ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ چھیالیس ہزار سے تجاوز کر گئی

بھارت ، کورونا سے مزید 2 ہزار 677 افراد دم توڑ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ چھیالیس ہزار سے تجاوز کر گئی

نئی دہلی(آئی پی ایس )بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 2 ہزار 677 افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ چھیالیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ایک ہی روز میں وبا سے متاثرہ ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ اٹھاسی لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ تامل ناڈو، ہماچل پردیش اور گووا میں کورونا کیباعث عائد پابندیوں میں چودہ جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔