ہوماسلام آبادسی ڈی اے ، ٹریل 5 اور جاسمین گارڈن میں 5نئے ڈسٹ بن نصب

سی ڈی اے ، ٹریل 5 اور جاسمین گارڈن میں 5نئے ڈسٹ بن نصب

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے ممبر انوائرمنٹ راناشکیل جاذب نے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کیلئے مزید5لاکھ پودے لگائے ہیں جبکہ 232پارکس کی تزئین و آرائش کاکام مکمل کیاہے، وفاقی دارالحکومت کو کوڑاکرکٹ سے پاک شہر بنانے کیلئے بھی متعدد اقدامات کیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے حوالے سے ٹریل 5پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انکا کہناتھاکہ ماحول کو صاف رکھنے کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے سی ڈی اے کوکا کولا کمپنی کے اشتراک سے ٹریل 5 اور روز اینڈ جاسمین گارڈن میں5نئے ڈسٹ بن لگائے ہیں جبکہ پورے اسلام آباد میں ایسے 500 ڈسٹ بنز لگائے جائیں گے ، ان ڈسٹ بنز کی خوبی یہ ہے کہ ان میں تین جگہیں بنی ہوئی ہیں جن میں تین طرح کا کچرا علیحدہ علیحدہ ڈمپ ہو گا اور اس کی مدد سے وہیں پر ہی وہ الگ الگ ہو جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ سی ڈی اے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اسلام آباد شہر کو ماڈل سٹی بنانے اوراسکی خوبصورتی کو چارچاند لگانے کیلئے مختلف شاہرائوں کیساتھ،گرین بیلٹس کے اندر تقریبا5لاکھ پودے لگائے ہیں اور232پارکس کی تزئین و آرائش کاکام کیاہے اسکے ساتھ ساتھ سری نگر ہائی وے کی دوبارہ لینڈ سکیپنگ مکمل کرلی گئی۔ اسلام آباد کا شمار دنیا کے چند خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے اور اپنے سرسبز و شاداب موسم اور ماحول کے حساب سے یہ دنیا کا دوسرے نمبر پر سب سے سرسبز دارالخلافہ شمار کیا جاتا ہے۔اسلام آباد میں اس دفعہ بھی ماحول کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریبا پانچ لاکھ پودے لگائے گئے ہیں ۔جن کو مختلف شاہراہوں کے ساتھ اور مختلف گرین بیلٹوں کے اندر لگایا گیا ہے اس کے علاوہ اسلام آباد پورے شہر کے تمام پارکوں کے اندر مکمل رینوویشن کا کام کیا گیا ہے ۔ ان پارکوں میں مرمت کیساتھ ان میں نئے پودے بھی لگائے گئے ہیں ۔ اسلام آباد کی سرینگر ہائی وے پر خوبصورت اور ماحول دوست پودوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیاہے۔ سرینگر ہائی وے کا جو حصہ اسلام آباد چوک سے شروع سے ہوکر پشاور موڑ تک آتا ہے اس کی سائیڈز پر بھی ابھی گرین بیلٹ کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس میں انواع و اقسام کے درخت لگائے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ شہر کے دیگر حصوں میں گھاس کی کٹائی کی گئی ہے ۔وفاقی دارالحکومت کو ماح دوست شہر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔ آخر میں انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوڑا کرکٹ صرف کوڑا دانوں میں اور اسلام کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور اسے مزید خوبصورت بنانے کیلئے سی ڈی اے کی مددکریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔