اسلام آبا د(سب نیوز)نیپرا نے بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ،بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ این ٹی ڈی سی سے سسٹم کے استحکام سے متعلق پلان طلب کر لیا،
چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا ہیڈ آفس میں بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ایف سی اے کی مد میں اضافے کے ساتھ بقایاجات کی مد میں بھی رقم شامل ہے،گدو کے 2 ارب 56 کروڑ سے زائد کی انڈیکسشن شامل ہے
،آر ایل این جی،امپورٹڈ کول اور لوکل کول کی قیمتوں میں استحکام ہے،گزشتہ ماہ کے بلوں میں نومبر کا ایف سی اے 4 روپے 13 پیسے لیا گیا،حکام نے مزید بتایا کہ دسمبر کے ماہ میں ایف سی اے کی مد میں 5 روپے 56 پیسے کی درخواست ہے،تھرکول سے جو ایورج پیداوار ہے وہ ہو رہی ہے،اس موقع پر ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے کہا کہ سردیوں میں ہائیڈرل کم ہو جاتی ہے باقی پلانٹس کا شیڈول بنایا گیا ؟
سردیوں میں تو لوگوں پر بوجھ کم ہونے کی توقع ہوتی ہے،سب سے سستا فیول کاسٹ نیو کلئیر کا ہے،ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ آپ لوگ مان رہے ہیں کہ فیول پر ریفرنس نہیں بڑھاجس پر سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ آر ایل این کا کمپوننٹ رواں سال آرہا ہے،ساو¿تھ نارتھ پر مسائل کی وجہ سے بھی امور طے کرنا پڑتے ہیں،ممبر نیپرا رفیق شیخ ساو¿تھ نارتھ پر تو 1970 سے مسائل آ رہے ہیں
،کب تک ہم لوگ ساو¿تھ نارتھ کو دلیل بنا کر پیش کریں گے،گزشتہ ماہ آپ کو ایک ماہ میں تین بار مسئلہ آیا،پلان بتا دیں کہ ہے کیا یا سیدھا کہہ دیں اسی طرح سے چلے گا،سب کو پتہ ہے ڈیمانڈ ادھر ہے سپلائی ادھر حل بتایا جائے۔این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ ایف سی اے کے ساتھ این ٹی ڈی سی بقایاجات کی بھی درخواست بھی لے آیا،ہمارے بقایاجات ہیں ہم درخواست لے کر آئے ہیں سنا جائے،نیپرا اتھارٹی نے بتایا کہ بقایاجات کے ساتھ این ٹی ڈی سی پلان بھی لایا گیا ہے؟
سسٹم کے تسلسل کا پلان نہیں دیں گے تو کوئی بقایا نہیں ملے گانیپرا نے این ٹی ڈی سی سے سسٹم کے استحکام سے متعلق پلان طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ درخواست کے ساتھ سسٹم پلان اتھارٹی کو دیا جائے،نیپرا نے بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی
،بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لےکرتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
