ہومپاکستانالیکشن کمیشن کا ’’انوکھا کارنامہ‘‘۔۔خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

الیکشن کمیشن کا ’’انوکھا کارنامہ‘‘۔۔خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

ٹنڈوالہ یار(سب نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز میں ایسے اساتذہ کی بھی ڈیوٹیاں لگا دیں جو اب اس دنیا میں موجود ہی نہیں۔

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، کہیں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام جاری ہے تو کہیں الیکشن عملے کی تعیناتیاں جاری ہیں۔

ایسے میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں انتقال کر جانے والے اساتذہ کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہیں۔اسکول انتظامیہ کے مطابق ایک پرائمری ٹیچرکا انتقال9 اگست اور دوسرے کا انتقال 8 جنوری کو ہوا لیکن الیکشن کمیشن نے دونوں کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔

اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ جن دو اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں وہ دونوں اساتذہ انتقال کر چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔