اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کا بگل بجا دیا ،پی ٹی آئی کا جنرل باڈی اجلاس شروع ہو گیا۔
پی ٹی آئی کے جنرل باڈی اجلاس میں کوئٹہ پشاور، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے ممبران اور عہدیداران شریک ہیں۔
اجلاس میں رؤف حسن کو متفقہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد بند ہونے کے بعد جنرل باڈی اجلاس ورچوئلی شروع کر دیا گیا ۔
