ہومکھیلبھارتی ٹینس ٹیم کی دوسرے روز پریکٹس ، بارش ٹریننگ میں حائل

بھارتی ٹینس ٹیم کی دوسرے روز پریکٹس ، بارش ٹریننگ میں حائل

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان اور انڈین کی ٹینس ٹیموں نے منگل کو بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔اسلام آباد میں بارش کی وجہ سے پریکٹس سیشن مختصر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ڈیوس کپ ٹائی کے لیے دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے روشن کمپلیکس میں پاک بھارت ٹیموں نے الگ الگ پریکٹس سیشن کیا، اسلام آباد میں موسم خرابی کے باعث دونوں ٹیموں نے مختصر پریکٹس سیشن کیا۔

دوران پریکٹس سیشن اسپورٹس بورڈ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جہاں غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، دونوں ٹیمیں کل بھی پریکٹس سیشن جاری رکھیںگی۔دوسری جانب انڈین ٹینس ٹیم نے پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان سے ملاقات کی ۔صدر پی ٹی ایف نے مہمان ٹیم سے انتظامات بارے دریافت کیا،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقل بنیادوں پر مقابلوں میں شریک ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔