ہومبریکنگ نیوزنواز شریف آج مریم نواز کے ساتھ بہاولنگر جائیں گے،پنڈال سج گیا

نواز شریف آج مریم نواز کے ساتھ بہاولنگر جائیں گے،پنڈال سج گیا

لاہور(سب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آج ضلع بہاولنگر کا دورہ کریں گے، مریم نواز بھی ہارون آباد جلسہ میں نواز شریف کے ہمراہ جائیں گی۔

نواز شریف اور مریم نواز حلقہ این اے 163 میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

ہارون آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ عام کی تیاریاں جاری ہیں، نواز شریف کے استقبال کے لیے مقامی قیادت کی جانب سے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

نواز شریف کے استقبال کے لیے ہارون آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پنڈال سجا دیا گیا ہے، نواز شریف آج دن ایک بجے کرکٹ سٹیڈیم ہارون آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔