ہومبریکنگ نیوزعمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا، بیرسٹر گوہرنے کارکنان کو اہم ہدایات جاری کردیں

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا، بیرسٹر گوہرنے کارکنان کو اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جا رہا ہے، جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بنیادی حق سے محرومی پر کیس کا کیا فیصلہ آنا ہے پوری دنیا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے، کوئی بھی فیصلہ ہونے پر کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، ایک کنکری تک بھی نہیں پھینکیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہوگا، ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔