ہومپاکستانفیٹف ایشیا پیسفک گروپ کی میوچوئل ایوالویشن رپورٹ جاری ، پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عمل کیا ، اعلامیہ

فیٹف ایشیا پیسفک گروپ کی میوچوئل ایوالویشن رپورٹ جاری ، پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عمل کیا ، اعلامیہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) فیٹف ایشیا پیسفک گروپ کی میوچوئل ایوالویشن رپورٹ جاری،پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عمل کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق سفارشات پر عملدرآمد پاکستان کی فیٹف معاملات پر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کے روکنے کیلئے عالمی معیار پر پورا اترتا ہے، پاکستان نے 21 سفارشات پر نہایت قلیل وقت پر عملدرآمد کیا جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، 2019 میں اسی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 10 نکات پر عملدرآمد کیا تھا، پاکستان نے سفارشات پر عملدرآمد کیلئے 14 وفاقی اور تین صوبائی قوانین میں ترامیم کیں، ان قوانین سے نہ صرف نظام مضبوط ہوا بلکہ استحکام بھی سامنے آیا،پاکستان نے تکنیکی عملدرآمد رپورٹ اکتوبر 2020 میں فیٹف کو جمع کرائی تھی،ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،پاکستان نے اے پی جی گروپ میں دوبارہ درجہ بندی کیلئے رپورٹ جمع کرائی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔