ہوماسلام آبادڈی سی سی ڈی اے گوہر زمان کی زیر نگرانی سیکٹر ای 12ٹو ، تھری میں آپریشن

ڈی سی سی ڈی اے گوہر زمان کی زیر نگرانی سیکٹر ای 12ٹو ، تھری میں آپریشن

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) کے ڈی سی گوہر زمان اور اے سی صدر کی زیر نگرانی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کا سیکٹر ای 12ٹو اور تھری میں متاثرین کے خلاف آپریشن،آپریشن کے دوران دونوں سب سیکٹرز کی زمین واگزار کروا کر سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دی گی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈی سی سی ڈی اے گوہر زمان اور اے سی صدر کی موجودگی میں سی ڈی اے کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے سیکٹر ای بارہ ٹو اور تھری کے متاثرین سے زمین واگزار کروانے کیلئے آپریشن کیا، دوران آپریشن اراضی واگزار کروا کر سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے کر دی گئی ، جس پر ڈویلپمنٹ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ متعدد بار کی وارننگز اور نوٹس جاری ہونے کے باوجود ای 12ٹو اور تھری کے متاثرین زمین کا قبضہ چھوڑنے سے انکاری تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔