Saturday, May 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزعدالت نے آبزرویشن دی ہے آر او کے سامنے پیش ہونے کا قانون میں نہیں لکھا ، بیرسٹر علی ظفر

عدالت نے آبزرویشن دی ہے آر او کے سامنے پیش ہونے کا قانون میں نہیں لکھا ، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(سب نیوز) بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ کئی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ آراوکے سامنے پیش نہیں ہوئے،عدالت کی آبزرویشن تھی کہ کہیں قانون میںیہ نہیں کہا گیا کہ آراو کے سامنے پیش ہوں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمپین میں کسی کی جانب سے مداخلت ہوتی ہے تو یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔

لیکن الیکشن کمیشن اس معاملے کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے اور اس نے ابھی تک اس چیز کا نوٹس نہیں لیا ہے اس لئے اب ہمیں اس معاملے کو بھی عدالت ہی لیکر جانا پڑیگا۔

اس وقت الیکشن میں تین قسم کے لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں ایک وہ ہیں جو اپنی اپنی جماعتوں کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور اپنی پارٹی کے امیدوار ہیںاور دوسرے و ہ امیدوار ہیں جو آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار جن سے انتخابی نشان بلا واپس لیا گیا ہے اور انہیں مختلف انتخابی نشانات الاٹ کئے گئے ہیں

لیکن وہ الیکشن صرف تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑ رہے ہیں اور الیکشن جیتنے کے بعد پارلیمنٹ میں وہ تحریک انصاف کے ہی رکن اسمبلی سمجھے جائیں گے۔

سلمان اکرم راجہ کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پارٹی امیدواروں کو تحریک انصاف کا امیدوار ہی سمجھا جائے تو عدالت نے اگر اس پر فیصلہ نہیں کیا تو میرا خیال ہے کہ عدالت نے ہی اس پر فیصلہ کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ویسے تو سیاسی ہوتے ہیں اور ان کا حل عدالتوں سے باہر ہی نکالنا چاہیے لیکن ہمیں اب جو بھی ریلیف ملے گا وہ عدالت سے ہی ملے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔