اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو درخواست پر 7 روز میں اعتراض دور کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے اعتراض دور کرنے کے لیے وقت مانگا ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں، اعتراض دور کر لیں۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس: پی ٹی آئی وکلاء کو 7 روز میں اعتراض دور کرنے کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
