ہومپاکستانپاکستان اور انڈونیشیا کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور انڈونیشیا کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سجونو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری رابطوں اور اس حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔انڈونیشیا کے وزیر خارجہ نے مذاکرات کے فروغ اور امن و استحکام کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری اور اہم کردار کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کے ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور قریبی روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔