ہومبریکنگ نیوزایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی دھمکی کے پیشِ نظر ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے سفر کیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کو ایئر فورس ون میں سوار ہونے کا کہا تھا،تاہم امریکی صدر نے ایئر فورس ون کے بجائے دوسرا فوجی طیارہ استعمال کیا۔

رپورٹ کےمطابق ٹرمپ کو ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر فوجی طیارے سی-32 اے تک منتقل کیا گیا، جبکہ ایئر فورس ون کو بطور ڈیکائے طیارہ استعمال کیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث صدر کے سفر کو انتہائی خفیہ رکھا گیا، پینٹاگون نے خفیہ پرواز سے متعلق تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔