اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی مہم میں سرکاری افسران کی تصاویر کے استعمال کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنے پوسٹر، بینرز، ہینڈ بلز پر سرکاری افسر کی تصویر نہیں لگا سکتے۔
مراسلے کے مطابق سرکاری اہلکار یا افسر کی تصویر کا استعمال ضابطہ اخلاق کی شق 27 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
الیکشن کمیشن کا انتخابی مہم میں سرکاری افسران کی تصویر پر کارروائی کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
