پشاور(نیوزڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دائر عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلا ت کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں درخواست خارک کردی گئی۔درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے کے پی میں انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کی استدعا کی تھی۔
عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات: عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
