لاہور ،احتساب عدالت لاہورنے مسلم لیگ(ن)کے رہنماخواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی،ریفرنس کو سماعت کیلئے احتساب عدالت نمبر 4منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی ،ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔عدالت نمبر 2کے جج کے تبادلے کے باعث عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17جون تک توسیع کر دی۔خواجہ آصف کیخلاف دائر ریفرنس عدالت نمبر 2سے تبدیل کرکے احتساب عدالت نمبر 4میں منتقل کر دیا گیا،17جون کو احتساب عدالت نمبر 4کے جج شیخ سجاد احمد ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کریں گئے۔سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ الزامات کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں،خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں 29 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
