اسلام آبادآذربائیجان کی اسپیکر کا اپنے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سرکاری دورہ پر آئی ہوئی آذربائیجان کی ملی مجلس شوری کی اسپیکر محترمہ صاحبہ گفاروہ نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا جہاںاسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کے اعلی افسران کے ہمراہ آذربائیجان کی اسپیکر کا استقبال کیا۔آذربائیجان کی اسپیکر نے پارلیمنٹ ہاوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورہ کا پودہ لگایا۔اس موقع پر پاکستان اور آذربائیجان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی۔بعد ازاں آذربائیجان کی اسپیکر قومی اسمبلی کے اسپیکر سے وفد کے ہمراہ باضابطہ ملاقات کی۔
آذربائیجان کی اسپیکر کا اپنے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
