اسلام آباد،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر اسلام آباد کی تمام یو نین کونسلوں میں جماعت اسلامی اور الخد مت فاونڈیشن کے زیر اہتمام فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی امداد کے لیے کیمپ لگا کر اور جھولی پھیلا کر عوام الناس سے اہل فلسطین کے لیے فنڈ جمع کیا گیا ، اس موقع پر شہر یوں میں جوش و خروش ، غیر معمولی ایثار و تعاون کامظاہرہ کیا گیا
اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے یونین کونسل جی تیرہ کی مارکیٹوں ، بازاروں اور محلوں میںشہریوں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی عوام میں فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے پائے جانے والے تحرک کو مستحکم و مربوط کر ے گی اور دنیا میں مسلمانوں کا ایک امت کا تصور پیش کر ے گی ،انھوں نے اسرائیل کی جارحیت اور کھلی دہشت گردی کے خلاف حماس کے مجاہدین اور اہل فلسطین کی تاریخی مزاحمت اور فتح پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حماس اور اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔نصر اللہ رندھاوا نے کہا 11دن کی بدترین بمباری اسرائیلی دہشت گردی اور بمباری سے غزہ و فلسطین کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے اب فلسطین کی تعمیرنو کا مسئلہ درپیش ہے ، جماعت اسلامی اور الخد مت فاونڈیشن اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اس کی تعمیر نو کے لیے یوم امداد فلسطین اورجھولی پھیلا کر فلسطینی مسلمانوں کے لئے فنڈ جمع کرر ہی ہے ، انھوں نے کہا الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار فلسطینیوں کی امداد کیلئے فلسطین پہنچ چکے ہیں زخمیوں کا علاج ہسپتالوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،نصراللہ رندھاوا نے کہا آج بھی غزہ کے معصوم بچے ہاتھوں پتھر لئے جارح اسرائیلیوں کا مقابلہ کررہے ہیں ان کی مدد کرنا امت مسلمہ پر فرض ہے۔
