اسلام آباد(سب نیوز )ڈی ایم اے کی طرف سے اسلام آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ،جاری تفصیلات کے مطابق آپریشن بدھ کی صبح 10 بجے شروع ہوا۔ آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر سامان ضبط کیا گیا ۔آپریشن میں سنگم مارکیٹ آی ایٹ، آی ٹن مرکز سے فٹ پاتھ اور گرین بیلٹس پر غیر قانونی طور پر قائم کردہ ریسٹورنٹ کی طرف سے قائم کردہ تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔ اسلام آباد کے شہریوں کی طرف سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے دیرینہ مطالبہ تھا۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر چیف آفیسر ایم سی آی نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کو شہر اور وسیع پیمانے پر کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں ۔ آپریشن کے لیے انیق انور اے۔سی پوٹھوہار اور پولیس کی سپورٹ حاصل رہی۔ ڈی ایم اے کی طرف سے تمام ریسٹورنٹس کو بارہا اوپن سپیسز کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جاتا رہا اور مارکیٹس میں متعدد بار اعلانات کروائے گئے تھے ۔ بارہا تنبیہ کے باوجود متعدد ریسٹورنٹس اوپن سپیسز کی ادائیگی کے بغیر غیر قانونی طور پر فٹ پاتھ اور گرین بیلٹس پر قابض تھے۔
ڈی ایم اے کو آپریشن کے لیے مشینری اور ورک فورس ایم پی او ڈائریکٹوریٹ اور سینیٹشن ڈائریکٹوریٹ نے بھرپور معاونت کی۔ ڈاریکٹر ڈی ایم اے کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے (اے اینڈ سی) نے آپریشن کی قیادت کی۔ ڈی ایم اے کو اسلام آباد میں تمام غیر قانونی تجاوزات کو جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ ڈی ایم اے کو تجارتی مراکز/ بلیو ایریا اور دیگر تجارتی / صنعتی مراکز میں واقع گزر گاہوں ، فٹ پاتھ اور برآمدے خالی کرانے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
