ہومبریکنگ نیوزعدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی کی فائل چیف جسٹس عامر فاروق کو منتقل

عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی کی فائل چیف جسٹس عامر فاروق کو منتقل

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بشریٰ بی بی سے عدت میں نکاح کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست کی فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

عدالت نے کہا کہ اس نوعیت کا ایک کیس پہلے ہی چیف جسٹس اسلام آباد کی عدالت میں ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں 25 نومبر سے غیرقانونی طور پر عدالتی کارروائی ہو رہی ہے، 11 دسمبر اور 9 جنوری کے ٹرائل کورٹ کے آرڈرز کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے کیس کی فائل بھی گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد کو بھجوا دی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔