Thursday, April 30, 2026
ہومتازہ تریناین اے 47سے بڑی خبر، نایاب علی روایتی سیاستدانوں سے مقابلہ کرنے کےلئے اہل

این اے 47سے بڑی خبر، نایاب علی روایتی سیاستدانوں سے مقابلہ کرنے کےلئے اہل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خواجہ سرا نایاب علی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے اہم فیصلہ جاری کیا ہے جس میں خواجہ سرا نایاب علی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
ایپلٹ ٹریبونل نے نایاب علی کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردی ہیں اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
خواجہ سرا نایاب علی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 46 اور این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نایاب علی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے 11 لاکھ ووٹرز میں سے 5 لاکھ خواتین ہیں، میں خواتین اورکچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کروں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔