ہوماسلام آبادمشن کشمیر ٹاسک فورس کاآزاد کشمیر انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کا اعلان

مشن کشمیر ٹاسک فورس کاآزاد کشمیر انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کا اعلان

مظفر آباد ،مشن کشمیر ٹاسک فورس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد ارشد میر نے کہا ہے کہ مشن کشمیر ٹاسک فورس اس بار الیکشن میں بھرپور طریقے سے ریاست کی لڑائی لڑے گی ، مشن کشمیر ٹاسک فورس آزادکشمیر میں تاریخی انقلاب لائے گی جس کا برسوں سے کشمیری عوام خواب دیکھ رہے ہیں۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان مشن کشمیر ٹاسک فورس میں پورے جوش و خروش سے شامل ہو رہے ہیں، قوم کو اب ریاستی پارٹی مشن کشمیر ٹاسک فورس کی سپوٹ کرنی چاہیے ،افسوس کی بات ہے جب کشمیر کے پڑھے لکھے نو جوان اپنی اصل تحریک سے روگردانی کر کے دوسروں کی تحریکوں میں شامل ہو کرآپنے وقت کا ضیاع کرتے ہیں ،چیئرمین مشن کشمیر ٹاسک فورس کامران حمید بٹ صاحب کی قیادت میں کشمیری عوام کو ان کا حق دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی جماعت ریاست کے نام پہ بنتی ہے تو وہ ریاست کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے،مشن کشمیرٹاسک فورس یہی جذبہ لے کر میدان میں اتری ہے اور انشااللہ یہ ایک ایسی مضبوط جماعت کے طور پہ ابھرے گی جو 73 سال کی تاریخ کو بدل کے رکھ دے گی کیوں کہ اس جماعت میں آنے والے تمام لوگ کشمیر سے محبت کرنے والے ہیں ،ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر صرف ریاست کی بات کرتے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔