ہومپاکستانکمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے میں تا خیر برداشت نہیں کی جائیگی،پاکستانی سفیر، سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے کوشش کر رہے ہیں، بلال اکبرکی گفتگو

کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے میں تا خیر برداشت نہیں کی جائیگی،پاکستانی سفیر، سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے کوشش کر رہے ہیں، بلال اکبرکی گفتگو

جدہ(خالد نواز چیمہ) پاکستانی سفیر بلال اکبر نے پاکستان قونصلیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستانی کمیونٹی کو سفارت خانہ اور قونصلیٹ بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ کمیونٹی کے وہ مسائل جن کا تعلق براہ راست حکومت پاکستان سے ہے ان کو حل کرنے میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس ملاقات میں قونصل جنرل خالد مجید کے ساتھ تمام افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے وہ مسائل جن کا تعلق سعودی حکومت سے ہے ان کو مقامی قانون کے مطابق ہی حل کیا جا سکتا ہے جس کے لیے سفارت خانہ کے افسران سعودی اداروں سے رابطہ کر کے ان کو بھی حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش میں ہے کہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور اس کو شفاف بنانے کے لیے تمام جگہ کیمرے لگائے جا رہے ہیں اور سروس فراہم کرنے والا عملہ یہ بتایا کرے گا کہ آپ کی گفتگو کو اس کیمرے میں ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاکہ بعد ازاں اگر پاکستان میں کوئی شکایت ہو تو وہ ریکارڈنگ دیکھ کر فیصلہ کیا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرونا کی چینی ساختہ و یکسین لگائی جا رہی ہے اور سعودی عرب میں اس کو منظور کروانے کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ بلال اکبر نے کہا کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے کوشش کر رہے ہیں، ان میں معمولی جرائم میں ملوث کی رہائی جلد ممکن ہے اور سنگین جرائم کے قیدیوں کے لئے بھی بات چیت جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔