اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے مل کراسد طور کے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ اسد طور کے مسئلے میں بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں، آج ایک اہم فوٹیج ملی ہے جس کے ذریعے ہم ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے مل کراسد طور کے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
