کراچی ،ایک منٹ میں 55 پش اپس، عرفان محسود نے اسپینش کھلاڑی کا ریکارڈ توڑدیا، اسپین کے کھلاڑی نے 100 پانڈ وزن کیساتھ ایک منٹ میں 49 پش اپس لگائے تھے، عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 13 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے، عرفان محسود کے ٹوٹل 42 گنیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نیاسپین کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 42 واں ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔اسپین کے کھلاڑی ایلجاندرو سولر تاری نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 49 پش اپس کیے تھے جبکہ پاکستانی مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55 پش اپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔عرفان محسود کے ریکارڈ کی تصدیق گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے کردی۔اپنے نئے ریکارڈ کے ساتھ عرفان محسود دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے جنہوں نے پش اپس کٹیگری میں سب سے زیادہ 23 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں۔واضح رہے کہ عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 13 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں جبکہ امریکہ، برطانیہ، عراق، اسپین، اٹلی، فلپائن، مصر کے بھی کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکے ہیں۔
ایک منٹ میں 55 پش اپس، پاکستانی مارشل آرٹ نے اسپینش کھلاڑی کا ریکارڈ توڑدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
