ہومپاکستانپاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 73افراد جان کی بازی ہارگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 73افراد جان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد (آئی پی ایس)کرونا وائرس کی مہلک اور جان لیوا وبا نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید دو ہزار 455افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مزید 73مریض جان کی بازی ہار گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے ملک بھر میں مزید 73مریضوں کی جان لی، کورونا کے 55ہزار 442کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 455نئے کیسز رپورٹ ہوئے،اعدادو شمار کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح4.42فیصد ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے چار ہزار 83کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں،این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کیسز کی تعداد نو لاکھ 16 ہزار 239ہوگئی ہے البتہ ملک میں کرونا وائرس کے 8لاکھ 36ہزار 702مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔