اسلام آباد،اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کا ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی، دس نوزلز سیل، ایک لاکھ ستر ہزار روپے جرمانے عائد کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اوید بھٹی نے سیکٹر آئی ایٹ، آئی نائن اور ایچ ایٹ میں قائم مختلف پٹرول ا سٹیشنز کا دورہ کیا، اس دوران ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول سٹیشنز کے دس سے زائد نوزلز کو سیل کردیا گیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔
