ہوماسلام آباداسلام آباد کے قانون کرایہ داری میں ترامیم کی اشد ضرورت ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد کے قانون کرایہ داری میں ترامیم کی اشد ضرورت ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے لیے قانون کرایہ داری میں ضروری ترامیم منظور ہونے سے یہاں مالکان اور کرایہ داروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد رینٹ رسٹرکشن (ترمیمی)ایکٹ 2020 سینیٹ سے منظوری کے لیے جمع کروانے کے بعد کیا-

بل کی محرک سینیٹر سیمی ایزدی ہیں اور یہ پیر کو ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، علی نواز اعوان نے بل کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مالکان اور کرایہ داروں کے لیے کوئی خاص قانون موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے تھے اور پرانے قانون قانون کرایہ داری میں ترامیم کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی، اسلام آباد کے تینوں منتخب ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی کوششوں سے یہ بل اکتوبر 2020 میں قومی اسمبلی سے منظور ہوا اور اب امید ہے کہ انشا اللہ پیر کو ایوان بالا سے بھی منظور ہو کر باقاعدہ قانون بن جائے گا، علی نواز اعوان نے کہا کہ قانون کرایہ داری کی منظوری سے مالک اور کرایہ دار دونوں کو تحفظ حاصل ہوگا، کرایہ دار اور مالک کے لیے لازم ہوگا کہ وہ کرایہ داری کے معاہدے کی کاپی ریکارڈ کے لیے رینٹ کنٹرولر کے پاس جمع کروائے، فریقین کے درمیان کسی تنازعے کی صورت میں ایک ثالثی کونسل مسئلہ حل کروانے کی پابند ہوگی، دریں اثنا اسلام آباد فوڈ سیفٹی ایکٹ 2020 بھی منظوری کے لیے ایوان بالا میں جمع ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا یہ بل بھی قومی اسمبلی میں علی نواز اعوان کی طرف سے پیش کیا گیا تھا اور اکتوبر 2020 میں منظور کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔