ہوماسلام آبادسی ڈی اے ، بلڈنگ کنٹرول ٹو کے تمام افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

سی ڈی اے ، بلڈنگ کنٹرول ٹو کے تمام افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ،ڈائریکٹر سمیت بلڈنگ کنٹرول ٹو ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے ،گریڈ19کے ڈائریکٹر سول وقار فرید کو ڈائریکٹر بی سی ٹو کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ٹو خالد محمود اصف کو عہدے دے ہٹا کر ہومین ریسورس ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انکی جگہ ڈائریکٹر سپیشل پراجیکٹ و ڈائریکٹر بری امام وقار مسعود کو ڈائریکٹر بی سی ٹو کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای اینڈ ایم تیمور احمد چغتائی سے ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ٹو کا عارضی چارج واپس لے لیا گیا ہے ، سب انجینئر مظہر عباس شاہ سے بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ٹو کا عارضی چارج واپس لے لیا گیا ہے،سب انجینئر نجف حسین شاہ سے بھی بی سی ٹو کے سب انجینئر اور بلڈنگ انسپکٹر کا چارج واپس لے لیا گیا ہے ، تمام افسران کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

5d520e8c 17d9 42ab a537 5388417c5a84 1 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔