اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حامد خان نے پارٹی کی چیئرمین شپ کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔حامد خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین شپ کیلئے مجھے کہا گیا تھا لیکن میں نے منع کردیا، میں نے واضح کیا کہ چیئرمین کا عہدہ کسی نوجوان کو دیاجائے جوبھاگ دوڑکرسکے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانا چاہتا ہے توپہلاامتحان انتخابی نشان کا ہے، الیکشن کمیشن بلیکے انتخابی نشان سے محروم کرتا ہیتویہ شفاف انتخابات نہیں ہوں گے۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹوں کیلئے وکلا نے قربانی دی، انہیں ٹکٹ دیں گے، زیادتی برداشت کرنے اور مشکل صورتحال سے دوچارپرانے ورکرزکو ٹکٹ دیے جائیں گے۔
