Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزنوازشریف اور چودھری شجاعت کی ملاقات میں دلچسپ مکالمے بھی ہوئے

نوازشریف اور چودھری شجاعت کی ملاقات میں دلچسپ مکالمے بھی ہوئے

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت کی ملاقات کے دوران دلچسپ مکالمے بھی ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ شہباز صاحب میں نے آپ جیسا کوٹ پہن لیا ہے،اس پر شہباز شریف مسکرائے اور کہا بالکل بالکل۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ انکل یہ کوٹ آپ پر زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔
چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ میری صحت اب پہلے سے بہتر ہے اور شوگر بھی کنٹرول ہو گئی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ ایک زیرک سیاستدان ہیں، اللّٰہ صحت دے۔
نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان اکٹھے مل کر چلنے پر بھی اتفاق ہوا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے آیا تھا، مل کر خوشی ہوئی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سالک حسین نے عمدہ طریقے سے اپنی وزارت چلائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔