اسلام آباد(نیوزڈیسک)جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کو اے ٹی سی نے پیر چار بجے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہاملزمان کی تفتیش نامکمل ہے،عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ جبکہ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں نوجنوری تک توسیع کردی۔
جلاؤ گھیراؤ کیس؛اسدعمرسمیت دیگرکوجے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
