Thursday, May 21, 2026
ہومتازہ ترینپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتار،پی ٹی آئی ایکس اکائونٹ کا دعوی

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتار،پی ٹی آئی ایکس اکائونٹ کا دعوی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئرنائب صدر و عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے باجوڑ پارٹی کنونشن کیلئے جانا تھا، انہیں چکدرہ سے گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم شیر افضل مروت کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملے کا جلد نوٹس لیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔