Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانخدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ

خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ


لاہور(نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
جسٹس علی باقرنجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی،سیکریٹری داخلہ میاں شکیل اسپیشل سیکرٹری فضل الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل درخواستگزار نےکہا حکومت کو جو بیان حلفی چاہیےدینے کیلئے تیارہیں،جس پر سیکرٹری داخلہ نےکہا یہ جو بھی بیان حلفی دینا چاہتے ہیں وہ دیں دے میں حکومتی کمیٹی کو بھیج دوں گا۔حکومتی کمیٹی کا اس پرفیصلہ آئے گا انکو آگاہ کردیا جائے گا۔
وکیل درخواستگزار نے استدعا کی کہ خدیجہ شاہ کوعدالت طلب کرنے کی ہدایت کی جائے۔درخواست گزار نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو ہائیکورٹ چیلنج کررکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔