کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج 65 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،دن کے آغاز پر کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ اس وقت 65240 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پر بند ہوئی تھی۔
اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 65 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔