اسلام آباد:اسلام آبادپاکستان اور ایتھوپیا کا پائیدار ترقی کیلئے شہری روابط بڑھانے پہ زور پاکستان اور ایتھوپیا میں شہری منصوبہ بندی کی مضبوطی اور موسمیاتی تبدیلییوں سے لڑنے کے لیے شہر سے شہر روابط مضبوط کرنے پہ زور گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ایتھوپین سفیر جمال بیکر نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی امور پر گفتگو کی گئی اور دونوں ملکوں کے درمیان شہری ترقی کے فروغ کیلئیرابطے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران ایتھوپین سفیر نے چیئرمین سی ڈی اے کو ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کی جانب سے لیے گئے گرین لیگسی انیشیٹو کے بارے میں بریف کیا۔جمال بیکر نے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا کہ گزشتہ چار سال کے دوران ایتھوپیا نے 32 ارب سے زیادہ درختوں، پھلوں اور جانوروں کی کھاد کے لیے بیج لگائے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایتھوپیا کی حکومت 2025 تک 50 ارب پودے لگانے کا ہدف رکھتی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کو خوبصورت رکھنے کے لیے سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جمال بیکر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے سی ڈی اے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔پائدار ترقی کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کے حکام نے اسلام آباد اور ادیس ابابا کے درمیان رابطے بڑھانے کی اہمیت پرزوردیا۔
