کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان میگا کرپشن کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ،سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو احتساب عدالت کوئٹہ سے 10 سال قید اورتمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنا دیا گیا،سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کو 2 سال اور 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔احتساب عدالت کوئٹہ نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صوبائی سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید کی سزا اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 2 سال 2 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا۔عدالت نے سابق سیکرٹری بلدیات عبدالباسط اور سیکرٹری لوکل کونسل فیصل جمال کو بری کر دیا۔واضح رہے کہ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو میگا کرپشن کیس میں 6 مئی 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے گھر سے 64 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اور زیورات ملے تھے۔
بلوچستان میگا کرپشن کیس :سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
