ہومبریکنگ نیوزمسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس ،نوازشریف سیکرٹریٹ پہنچ گئے

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس ،نوازشریف سیکرٹریٹ پہنچ گئے

لاہور(سب نیوز)پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے لیے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور سردار ایاز صادق ماڈل ٹاؤن کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پارٹی سیکرٹریٹ میں دوسرا اجلاس آج ہو گا۔

اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پارٹی کے لیے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا

ن لیگی رہنما نے بتایا کہ بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی سفارشات پر غور کرے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس 2 دسمبر کو ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔