ہومتازہ ترینآزاد کشمیر، وزیراعظم شہبازشریف نے رٹھوعہ ہریام پل کا افتتاح کردیا

آزاد کشمیر، وزیراعظم شہبازشریف نے رٹھوعہ ہریام پل کا افتتاح کردیا

مظفر آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے دورے کے دوران نو تعمیر شدہ رٹھوعہ ہریام پل کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف، صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پل کی تکمیل خطے میں ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل ہے، میرپور اور گردونواح کے علاقوں کے درمیان آمدورفت میں آسانی ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے سے مقامی آبادی کو سفری سہولیات میسر آئیں گی، علاقے میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔