ہومپاکستانہم پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی سسٹم کے بینیفیشری بنیں گے، بیرسٹرگوہر

ہم پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی سسٹم کے بینیفیشری بنیں گے، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بیگناہ جیل میں قیدہیں،سیاسی حریف بھی اعتراف کرچکے کہ بانی سیاسی قیدی ہیں،ہم پاورشیئرنگ پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی سسٹم کے بینیفیشری بنیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،سلمان صفدراوردیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف کیسز بے بنیاد اورسیاسی بنیادوں پر بنائے گئے،رات کے اندھیرے میں بند دروازوں کے پیچھے کیسز کے فیصلے سنائے گئے، آج بھی بانی اور بشری بی بی پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں۔
بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ عدالت سے استدعا ہے کیس کی سماعت دن کی روشنی میں پوری دنیا کے سامنے کی جائے، چیف جسٹس صاحبان پر انصاف کرنے کی بڑی ذمہ داری ہے، آج بانی کے سیاسی حریفوں نے بھی اعتراف کر لیا کہ وہ سیاسی قیدی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سب نے تسلیم کر لیا پی ٹی آئی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی حقیقت ہے،تاہم معلوم نہیں بلاول بھٹو کے کیا مقاصد ہیں، ہم پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی سسٹم کے بینیفیشری بنیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے کارڈ ہمارے سینے کے ساتھ ہیں،جب بات آئے گی تو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد اپنا موقف دیں گے،جو کچھ کریں گے ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔