ہومپاکستانمسئلہ فلسطین اور کشمیر کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا ہو گا،حافظ طاہر محمود اشرفی

مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا ہو گا،حافظ طاہر محمود اشرفی

لاہور(سب نیوز )وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی و چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی کو دہشتگردی کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے ،مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا ہو گا،گورونانک کے ماننے والے جب مرضی پاکستان آئیں ہمارے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں انٹرنیشنل انٹر ہارفیتھ کونسل کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم، پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ ، سردارخوشویندر سنگھ ،بشپ آف لاہور ندیم کامران ،بشپ آزاد مارشل، خطیب جامعہ مسجد دربار میاں میر اورسید ضیا اللہ شاہ بخاری سمیت ملک بھر سے مختلف مذاہبِ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں، ہم پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،پاکستان کبھی بھی مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے انکاری نہیں ہوا،سب کو مل کر تنازعات کو حل کرنا ہے ،خطے میں امن واستحکام کیلئے سب کو ملکر آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہااسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے ،اس خطے کے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگ اسرائیل کی فلسطین کے خلاف جارحیت کی وجہ سے پریشان ہیں،جنگوں کے بعد بھی مذاکرات ہوتے ہیں،پاکستان ہم سب کا ملک ہے ،دہشگردی کسی مذہب میں جائز نہیں،پیغام پاکستان امن کا پیغام ہے ،ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جبکہ ملک میں باقی تمام مذاہبِ کے لوگ ہمارے چھوٹے بھائی ہے ،ایک گھر میں دو بھائی رہتے ہو تو اونچ نیچ ہو جاتی ہے،جڑانوالہ میں جب واقعہ پیش آیا تو مسلمان اپنے بھائیوں کے گھر گئے اور معافی مانگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاآئین تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے،تمام مذاہب کے رہنمائوں کا وہی حق ہے جو آئین نے مجھے حق دیا ہے،پاکستان کے تمام ادارے آپکی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے لیکن امن کا پیغام ہماری کمزوری نہیں ۔طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین میں جو ہورہا ہے اس پر سب کے دل رو رہے ہیں،بیس ہزار لوگ فلسطین میں شہید ہوچکے ہیں جن میں ستر فیصد بچے شامل ہیں،فلسطین میں ناحق بچوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی مذہب میں بھی جنگ اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے،ریاست پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے امن پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیر و فلسطین کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے ہیں،خطے کے لوگ صحت ،امن اور روزگار کے مسائل سے دوچار ہیں،ہم تمام ہمسایوں کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں اورہم چاہتے ہیں کہ

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔