اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت میں آنے کی صورت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ابتدائی معاشی پلان پیش کردیا۔
ملک کی سیاسی جماعتیں عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ (ن)بھی خاصی متحرک دکھائی دے رہی ہے۔ایسے میں پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ایکس پیغام میں متوقع معاشی پلان جاری کیا ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے حکومت میں آنے کی صورت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے جو ابتدائی معاشی پلان پیش کیا وہ ذیل میں پوائنٹ کی صورت میں دیا جارہا ہے۔شہریوں کی فی کس آمدن میں اضافہ کیا جائے گا،3بلین ڈالر سالانہ کی برآمدات بڑھائی جائیں گی،3بلین ڈالر سالانہ کی درآمدات کم کرکے لوکل پروڈکشن سے تبدیل کیا جائے گا،3 بلین ڈالر سالانہ کی اوور سیز پاکستانیوں کی رقوم کی ترسیل کو حوالہ/ہنڈی سسٹم سے نکال کر جائز چینلز میں لائیں گے۔
احسن اقبال نے ن لیگ کی ممکنہ حکومت کا معاشی منصوبہ جاری کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
