ہومپاکستانگلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنیکی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، نگراں وزیراعظم

گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنیکی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (سب نیوز)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نگراں وزیراعظم نے شہدا اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پر نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی اور 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔