ہومتازہ ترینامریکا 77.8 ملین ڈالرکی شراکت داری سے ریچارج پاکستان پروگرام شروع کر رہا ہے، امریکی سفیر

امریکا 77.8 ملین ڈالرکی شراکت داری سے ریچارج پاکستان پروگرام شروع کر رہا ہے، امریکی سفیر

اسلام آباد:امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا 77.8 ملین ڈالرکی شراکت داری سے ریچارج پاکستان پروگرام شروع کر رہا ہے۔اسلام آباد میں ریچارج پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ تقریب میں شرکت پر خوشی محسوس کر رہا ہوں،گزشتہ 20 سال سیپاکستان عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے،سیلاب سے بچاو اور آبی وسائل کے انتظام کیلئے ریچارج پاکستان پروگرام اہم پیش رفت ہے۔ ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا اس اقدام سے پاکستان گرین انفراسٹرکچر کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی،پاکستان اورامریکا کی انسانیت کو درپیش مسائل سے ملکر نمٹنے کی طویل تاریخ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔