اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں پرتگال کے سفیر، ہز ایکسیلنسی پاؤلو ڈومینگز نے اسلام آباد میں واقع پرتگال کے سفارت خانے میں ایچ آر ایل گروپ کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
وفد میں کیپٹل اسمارٹ موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران زاہد، گروپ چیئرمین کے مشیر خالد تیمور اکرم اور کیپٹل اسمارٹ انوویشنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان قریشی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور پرتگال کے درمیان کاروباری مواقع کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گفتگو میں تجارتی تعاون، اختراع، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ امکانات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
