ہومبریکنگ نیوزپیپلزپارٹی کے کارکنان کی گاڑی کو حادثہ ،متعدد افراد جاں بحق

پیپلزپارٹی کے کارکنان کی گاڑی کو حادثہ ،متعدد افراد جاں بحق

شکارپور (سب نیوز) قومی شاہراہ جنوں بائے پاس کے مقام پر کار کھائی میں گرگئی، حادثے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق نوشہرو فیروز سے ہے، گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے۔ کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کے بعد واپس نوشہروفیروز جا رہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔