ہومپاکستانآئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کاپاکستان سے موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کاپاکستان سے موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(سب نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اور عالمی بینک نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے آئندہ 6سال کے دوران 350 ارب ڈالر درکار ہوں گے، گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں حصہ صرف ایک فیصد ہونے کے باجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر 10 ملکوں میں شامل ہے۔
2022 میں آنے والے سیلاب میں پاکستان میں 1730 افراد جاں بحق اور 3کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا تھا۔آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے اگلے بجٹ میں موسمیاتی تبدیلی سے تحفظ کے منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں کلائیمنٹ ریزیلینٹ کا کمپوننیٹ بھی شامل کریں۔ صرف اسٹرکچر تعمیر نہ کریں کلائیمنٹ ری زیلینٹ بھی ساتھ ساتھ تعمیرہو۔ورلڈ بینک کی اپنی رپورٹ ہے کہ اس مقصد کے لیے پاکستان کو تقریبا 350 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔
پاکستان نے نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت 6 نکاتی جامع فریم ورک تیار کرلیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کا بھر پور تعاون درکار ہوگا۔پاکستان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کے خلاف جنگ عالمی جنگ ہے جس میں تمام اقوام کو مل کر مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔