اسلام آباد(سب نیوز) الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزرا کے اثاثوں کے تفصیلات جاری کردیں، گوہر اعجاز کے پاس اربوں روپے کے اثاثے ہیں، ان کے کمسن بچے ایک ارب 57 کروڑ 16 لاکھ کے مالک ہیں، وزیر برائے آئی ٹی عمر سیف کے پاس 28کروڑ کے اثاثے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تفصیلات میں نگران وزیر برائے کامرس گوہر اعجاز نے زرعی اراضی میں 3لاکھ 12 ہزار روپے کا حصہ ظاہر کیا ہے، لاہور میں دس کنال اراضی ہے جس کی مالیت 4 کروڑ 56 لاکھ ظاہر کی ہے، لاہور میں ہی 132 کنال اراضی کی مجموعی مالیت دو کروڑ 91لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ لاہور میں 8کنال رقبے کی قیمت ساڑھے 71لاکھ روپے، لاہور میں 16 کنال اراضی 86 لاکھ روپے ظاہر کی ہے اور 1195 کنال اراضی 1 ارب 19 کروڑ38 لاکھ ظاہر کی۔
گوہر اعجاز چنیوٹ میں واقع وارثی گھر میں 50ہزار روپے کے حصے کے مالک ہیں، لاہور کے وارثتی گھر میں ان کا 1کروڑ 57 لاکھ روپے مالیت کا حصہ ہے، ماڈل ٹاون میں 79 کروڑ 84 لاکھ روپے مالیت کا گھر بھی گوہر اعجاز کی ملکیت ہے۔
وہ کراچی میں 68لاکھ روپے کی دکان کے مالک ہیں، لاہور میں 14 کروڑ مالیت کا پلاٹ بھی اثاثوں میں ظاہر کیا گیا ہے، لاہور میں 35 کنال زمین کی قیمت ساڑھے 17 کروڑ ظاہر کی ہے، لاہور ماڈل ٹاون والدہ کے نام پر مکان پونے تین کروڑ روپے مالیت کا ظاہر کیا ہے، اہلیہ کے نام چار جائیدادیں ہیں، اہلیہ کے نام وارثتی مکان میں 1کروڑ 42 لاکھ کا حصہ ہے، اہلیہ کے نام 19کنال زمین 1کروڑ 78 لاکھ روپے کی ہے، ایبٹ آباد مکان کی مالیت 6 کروڑ 87 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔
پاکستانی میں پراپرٹی بزنس میں 18 کروڑ 7 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں 1ارب 50 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کے شئیر کے مالک ہیں، گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو 1کروڑ دو لاکھ روپے، مرسیڈیز 95 لاکھ اور لینڈ روور 7 کروڑ دس لاکھ روپے کی ہے، جیولری 4 کروڑ 36 لاکھ اور کیش 3 کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کیا ہے، بینکوں میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے پڑے ہیں، 1 لاکھ دس ہزار روپے کے فرنیچر کے مالک ہیں، 1 کروڑ 32 لاکھ کے گھوڑے اور دیگر سامان کے مالک ہیں، گوہر اعجاز کے کمسن بچے ایک ارب 57 کروڑ 16 لاکھ کے مالک ہیں۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی عمر سیف کے اثاثے بھی ظاہر کیے ہیں جو کہ 28 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ڈی ایچ اے ملتان میں 1کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 62 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی گئی ہے، ڈی ایچ اے لاہور میں 4 مرلہ کمرشل پلاٹ کی مالیت 3 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی گئی، لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں تجارتی عمارت کی مالیت 70 لاکھ بتائی گئی، ڈی ایچ اے لاہور میں اہلیہ کے نام پر 1کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 1کروڑ 43 لاکھ بتائی گئی۔
عمر سیف نے ڈی ایچ اے لاہور فیز 9 میں اہلیہ کے نام پر 4 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 4کروڑ 35 لاکھ ظاہر کی، اہلیہ کے نام پر ڈی ایچ اے فیز 11 میں 4 مرلے کے کمرشل پلاٹ کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار ظاہر کی، اہلیہ کے نام پر نیول اینکریج لاہور میں 4 مرلے کی دو پلاٹوں کی مالیت 1 کروڑ 50 لاکھ ظاہر کی۔
نگران وزیر برائے آئی ٹی نے اہلیہ کے نام پر ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 10 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 27 لاکھ روپے ظاہر کی، نیول اینکریج لاہور میں اہلیہ کے نام پر 10 مرلے کے 2 رہائشی پلاٹس کی قیمت 1 کروڑ 19 لاکھ روپے ظاہر کی، اہلیہ کے نام پر اوئسٹر کانٹ گلبرگ 3 لاہور میں اپارٹمنٹ کی قیمت 50 کروڑ ظاہر کی۔
انہوں ںے بیرون ملک کاروبار کی مالیت 11 ہزار نو سو 75 ڈالر ظاہر کی، ٹی پی ایل پی میں 4 لاکھ شیئرز کی مالیت 4 کروڑ سے زائد اور ڈیڑھ لاکھ شیئرز کی قیمت 6 لاکھ 74 سے زائد ظاہر کی، آئی ٹی کمپنی میں شیئرز کی مالیت 48 لاکھ سے زائد ظاہر کی ، 110 تولہ سونے کی مالیت 56 لاکھ سے زائد ظاہر کی، نقدی کی صورت میں نگران وزیر آئی ٹی نے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم ظاہر کی۔نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے ایک نجی بینک اکاونٹ میں 5 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد جبکہ دوسرے اکاونٹ میں 20 ہزار ڈالر سے زائد رقم ظاہر کی، عمر سیف کی اہلیہ کے اکاونٹ میں 97 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔
نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثوں کی تفصیلات جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
